یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز ترکی کے دورے سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بعض علاقائی پیش رفتوں کی وجہ سے ماسکو اور انقرہ دونوں کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا، لیکن روسی دارالحکومت کا سفر کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ انقرہ کے دورے کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو دورہ ترکی کی دعوت دی، اس لیے آج کے سفر کا ابتدائی رابطہ اعلیٰ سطح پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیونٹ اور مغربی ایشیا میں تیز رفتار پیش رفت کے پیش نظر، ہم نے گزشتہ دو دنوں میں لبنان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ شام کے صدر بشار الاسد سے بھی بات چیت کی ہے، جس میں ترک حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
انقرہ کے دورے میں مغربی ایشیا کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے: امیرعبداللہیان
17 جنوری، 2023، 12:41 PM
News ID:
85001358
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے دورے کے دوران مغربی ایشیا کی پیش رفت کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ ترکی روانہ ہوگئے
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ ترکی میں اپنے ہم منصب سمیت اعلی ترک حکام سے بات چیت کے لیے…
-
ایران اور شام کے تعلقات بہترین حالت میں ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور شام کے تعلقات بہترین حالت میں ہیں…
آپ کا تبصرہ